16 منزلہ بلند عمارت پر لٹکی کمسن بچی کو کیسے بچایا گیا؟ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Jun 12, 2020

چین میں فائر فائٹرز نے 16 منزلہ عمارت کی بالکونی میں لٹکی ہوئی 5 سالہ بچی کو ریسکیو کرلیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بچی کھیلتے ہوئے کھڑکی سے باہر اس وقت لٹکی جب اس کی والدہ نیچے پارسل لینے کے لیے گئی تھیں۔

بچی کی والدہ 137 فٹ بلندی پر فلیٹ کی بالکونی پر لٹکی ہوئی بچی کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئیں اور انہوں نے فوری طور پر فائر فائٹرز کو بچی کو بچانے کے لئے اطلاع کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کھڑکی کے ایک کنارے پر لٹکی ہوئی ہے اور فائر فائٹر اپنے ساتھی کی مدد سے اوپر کی منزل سے نیچے کی جانب پہنچتا ہے۔

فائر فائٹرز آہستہ آہستہ کھڑکیوں کے ذریعے تقریباً 10 منٹ بعد بچی کے پاس پہنچا اور اس نے بچی کو اٹھایا اور فلیٹ کے اندر منتقل کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More