پاکستان سمیت دنیابھرمیں سورج گرہن21 جون کوہوگا

سماء نیوز  |  Jun 15, 2020

ڈائریکٹر اسپپس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر پروفیسر جاوید اقبال اور محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔ سورج گرہن 21 جون کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند سورج اور زمین کے درمیان آجائےتو سورج کو گرہن لگتا ہے۔ 21 جون کو سورج گرہن صبح9:26منٹ سے شروع ہوگا۔سورج کو مکمل گرہن 10:59پر ہو گا۔ سورج گرہن کے دوران دن رات میں بدل جائے گا۔سورج گرہن کا اختتام 12:46 منٹ پر ہوگا۔

سورج گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت یورپ، ایشیا کے زیادہ ترحصوں میں،آسٹریلیا،افریقا، جنوبی امریکا سمیت دیگر ممالک میں کیا جاسکے گا۔رنگ آف فائریعنی آسمان پر سورج آگ سے بنی انگوٹھی جیسا منظر پیش کرے گا۔

یہ مناظر100 فیصد سکھر میں گرہن کےعروج کے وقت دیکھے جاسکیں گئے۔شہرمیں مطلع صاف ہونے کی وجہ سے ملک کے جنوبی علاقوں میں 92فیصد تک دیکھا جاسکے گا۔ سورج گرہن اس سے قبل دسمبر2019 میں 79سے80 فیصد دیکھا گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کو دیکھنے کے لیے مخصوص حفاظتی چشمے استعمال کئے جائیں۔ کیمرے کے لینس کیلئے بھی خصوصی طور پر تیار کردہ فلٹر استعمال کئے جائیں اور سورج گرہن کو براہ راست آنکھوں سے نہ دیکھا جائے۔

21محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ کراچی میں سورج گرہن کی شدت 91.53فیصد ہوگی،سورج گرہن کا آغاز سےاختتام تک مکمل دورانیہ 6گھنٹے 12منٹ پر محیط ہوگا۔اس کے علاوہ اسلام آباد 81.99،لاہور91.19 ،پشاور79.44، کوئٹہ 87.93،گلگت74.88،مظفرآباد 79.96،سکھر98.78اور گوادر میں 97.8فیصد سورج گرہن ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی افریقہ،کانگو،ایتھوپیا،شمالی بھارت اورچین میں بھی دکھائی دے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More