ماں کی ادویات کے لئے طالبعلم نے کورونا وائرس کے مریضوں کی لاشوں کی دیکھ بھال کا کام شروع کردیا

ہماری ویب  |  Jun 18, 2020

ماں کی ادوایات کے لئے 12ویں جماعت کے طالبعلم نے کورونا مریضوں کی لاشوں کی دیکھ بھال کرنا شروع کر دی۔ 20 سالہ چاند کا تعلق بھارت کے شمال مشرق میں موجود علاقہ سلیم پور سے ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چاند محمد نے بتایا کہ ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے میرے بڑے بھائی نوکری سے محروم ہوگئے جس کے بعد ہمارا گزارا مشکل سے طے ہوپاتا ہے۔

اس نے مزید بتایا کہ ہم چھوٹی موٹی نوکریاں کر کے گھر کے اخراجات پورے کر رہے ہیں اور ہمارے ہمسائے ہماری تھوڑی مدد کر دیتے ہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گھر کے حالات کو دیکھتے ہوئے چاند محمد نے ایک ہفتہ قبل ایک پرائیوٹ کمپنی میں ایک چپڑاسی کی نوکری حاصل کر لی تھی جس میں اسے کام دیا گیا تھا کہ اس نے ان لوگوں کی لاشوں کی دیکھ بھال کرنا تھا کہ جو کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنی نوکری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نوجوان چاند محمد کا کہنا تھا کہ میں نے یہ نوکری اس صورت میں کرنے کا فیصلہ کیا جب میرے پاس کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں تھا، مجھے اس بات کا اندازہ ہے کہ یہ نوکری میرے لئے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے اور میں بھی کورونا وائرس کی زد میں آسکتا ہوں لیکن مجھے اس نوکری کی اشد ضرورت ہے، نوجوان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت میرے گھر میں ہر شخص پیسے کمانے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ ہمیں ہماری والدہ کی دوائیوں کے لئے پیسوں کی ضرورت ہے۔

چاند محمد کا کہنا تھا کہ مجھے لاشوں کے دیکھ بھال کر نے کے ماہانہ 17 ہزار روپے کی رقم بطور تنخواہ دی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت کورونا وائرس نے تقریباََ دنیا کے تمام ممالک خوف میں مبتلا ہیں جس کے بعد بیشتر ممالک میں لوگوں کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More