عالمی ادارہ صحت کی وضاحت کے باوجود کس ملک میں مسلمانوں کی میتوں کو جلایا جارہا ہے؟

ہماری ویب  |  Jun 29, 2020

سری لنکا میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے مسلمانوں کی میتوں کو تاحال جلانے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلمانوں کی میتوں کو سرکاری سطح پر جلایا جا رہا ہے جس سے مقامی مسلمانوں میں شدید غم وغصہ اور خوف پایا جاتا ہے۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی 44 برس کی فاطمہ رینوزہ کو چار مئی کو اسپتال میں کووِڈ 19 کے شبہے میں داخل کروایا گیا تھا۔ کولمبو کی رہائشی تین بچوں کی ماں فاطمہ سانس کی تکلیف میں مبتلا تھیں جس پر حکام شک ہوا کہ شاید وہ کورونا وائرس سے متاثر ہو چکی ہیں۔

فاطمہ کے شوہر محمد شفیق کا کہنا ہے کہ جس دن اُنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تو ان کے خاندان کو محسوس ہوا کہ انہیں ایک پالیسی کے تحت گھیر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر میں موجود تین ماہ کے بچے کو بھی ٹیسٹ کیا گیا اور وہ لوگ ہمیں جانوروں کی طرح ایک قرنطینہ مرکز لے گئے۔انہوں نے بتایا کہ پورے خاندان کو رات بھر کے لیے وہاں رکھا گیا تاہم اگلے دن چھوڑ دیا گیا۔

فاطمہ کے بیٹے سے کہا گیا کہ وہ اپنی والدہ کی میت شناخت کرنے کے لیے اسپتال آئیں۔ انہیں بتایا گیا تھا کہ ان کی والدہ کی میت گھر واپس نہیں لے جائی جا سکتی کیونکہ انہیں شبہ ہے کہ فاطمہ کی موت کووِڈ 19 سے ہوئی ہے۔

اس کے بجائے انہیں چند کاغذات پر دستخط کرنے پر مجبور کیا گیا تاکہ ان کی والدہ کی لاش کو جلایا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More