اسٹاک مارکیٹ پر حملہ ناکام بنانے پر شہیدو ں کو سلام ، ملک خدا بخش

نوائے وقت  |  Jun 30, 2020

کراچی ( کامرس رپورٹر) پیٹرول اسٹیشنز مالکان، سی این جی اونرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین لائن کلب کے سربراہ ملک خدا بخش نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے اور سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج پر حملہ پاکستان کی معاشی شہ رگ پر حملہ کی کوشش ہے۔ جس سے دشمن پاکستان کو معاشی طور پر کمزور بنانا چاہتا ہے ۔ لیکن ہمیشہ کی طرح قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے اور انہیں بری طرح ناکام کیا۔ انہوں نے دہشت گردوں کو اسٹاک مارکیٹ کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کو ناکام بنانے پر شہید اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی بہادری سے جان کی پرواہ کئے بغیر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور پوری قوم کو بڑے نقصان سے بچایا، اب ہماری خصوصاً حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ورثاء کی بھرپور دیکھ بھال کریں ۔ ملک خدا بخش نے کہا کہ بہادری سے مقابلہ کرنے والے سکیورٹی گارڈز اور اہلکارہمارے ہیرو ہیں جنہوں نے دٹ کر مقابلہ کیا اور جان کی بازی لگائی۔ افغان مہاجرین کی مرکزی کمیٹی کی مولانا حامد الحق حقانی سے ملاقات

افغان مہاجرین کی مرکزی کمیٹی کی مولانا حامد الحق حقانی سے ملاقات

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More