مہوش حیات کو مدینہ منورہ کی یاد آنے لگی

ہم نیوز  |  Jun 30, 2020

اسلام آباد: صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو مقدس شہر مدینہ منورہ کی یاد آنے لگی ہے۔

مہوش حیات جو نہ صرف شاندار اداکاری بلکہ سماجی اور سیاسی موضوعات پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے حوالے سے خاص شہرت رکھتی ہیں نے اس بار اپنی ذاتی زندگی کی ایک خواہش اپنے مداحوں سے شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی والدہ اور بھائی دانش حیات کے ساتھ مدینہ منورہ میں غنبد خضریٰ کے سامنے کھڑی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

اے مدینے کے زائر خدا کے لیے ۔۔ داستانِ سفر مجھکو یوں مت سنا ۔۔ بات بڑھ جائے گی ، دل تڑپ جاۓ گا ۔۔ میرے مُحتاط آنسو چھلک جائیں گے ۔۔۔ Can’t wait to experience these blessed family moments again ! ♥️ @danish_hayat #MehwishHayat #Madinah #takemeback #sooninshaAllah 🧿

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial) on Jun 28, 2020 at 5:36am PDT

اداکارہ نے تصویر کے ساتھ ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے یہ نعتیہ اشعار تحریر کیے ہیں ’اے مدینے کے زائر خدا کے لیے، داستانِ سفر مجھ کو یوں مت سنا ۔۔۔ بات بڑھ جائے گی، دل تڑپ جائے گا، میرے مُحتاط آنسو چھلک جائیں گے ۔۔۔‘

یہ بھی پڑھیں: 

مہوش حیات نے مزید لکھا کہ میں اس وقت کی بےچینی سے منتظر ہوں کہ جب اپنی فیملی کے ساتھ رحمتوں سے بھرپور لمحات دوبارہ گزار سکوں۔

اداکارہ مہوش حیات نے گزشتہ برس 2019 ماہ نومبر میں اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی۔

Jumma Mubarak . By the Grace of Allah, I have been blessed to be able to perform Umrah. The feeling of being here with my family cannot be expressed in words. A truly moving and humbling journey that I pray every Muslim in the world gets to be able to experience as well Ameen 🤲🏻

— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) November 29, 2019

مہوش حیات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مداحوں سے یہ خوشخبری شیئر کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More