چین کے سی 919 جیٹ طیارے کی شدید درجہ حرات میں تجرباتی پروازیں

نوائے وقت  |  Jun 30, 2020

چین کے مقامی سطح پر تیار کردہ بڑے مسافر بردار جہاز سی 919نے شہر تورپان میں شدید درجہ حرات میں تجرباتی پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔ آگ کی سرزمین کے نام سے مشہور یہ شہر شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں واقع ہے ۔تجربانی جہاز اتوار کو تورپان پہنچا اور اس کے تجربات ایک ماہ تک جاری رہیں گے ۔جہاز کو بنا نے والے کمرشل ائیر کرافٹ کارپویشن آف چائنا کی تجرباتی پرواز کی ٹیم نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں کی موسمیاتی رپورٹس کا تجزیہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا کہ طیارے کے تجربات اور کارکردگی کے اعدادوشمار جمع کرنے کا کام تورپان ائیر پورٹ پر سرانجام دینا چاہیے، یہ بات ہوائی اڈوں کے تحفظ اور معیار کے نگرانی بیوروکے سربراہ وانگ لی فی کے حوالے سے کہی گئی ہے ۔تورپان اپنی شدید صحرائی آب وہوا کے لئے مشہور ہے اور خاص طور پر انتہائی گرمی کے موسم میں جون اور اگست کے درمیان یہاں کا اوسط درجہ حرات 38ڈگری سنٹی گریڈ سے بڑھ جاتا ہے ۔ نیوزی لینڈ ،اپیک سمٹ کی میزبانی کے لیے آن لائن پلیٹ فارم استعمال کریں گے، وزیر اعظم جیسنڈا ارڈرن

نیوزی لینڈ ،اپیک سمٹ کی میزبانی کے لیے آن لائن پلیٹ فارم استعمال کریں گے، وزیر اعظم جیسنڈا ارڈرن

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More