کورونا وائرس سے بچ جانے والے افراد کو ایک اور بیماری کا خطرہ، ماہرین کی نئی تحقیق سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Jun 30, 2020

ڈاکٹروں کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا جو افراد شدید بیماری کی حالت میں اسپتالوں میں زیرِ علاج تھے، انہیں فوری طور پر پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر کے لئے معائنہ کروانے کی ضرورت ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کووڈ ٹروما رسپانس ورکنگ گروپ، جس کی سربراہی یونیورسٹی کالج لندن نے کی تھی اور اس میں جنوبی مشرق کے برطانوی ماہرین بھی شامل تھے، ان کا کہنا تھا کہ ایسے مریض جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا انہیں زیادہ خطرہ لاحق ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان افراد کا کم از کم ایک سال تک باقاعدہ معائنہ ہونا چاہیے۔ماہرین نے کہا کہ ان میں سے ہزاروں افراد شدید بیمار تھے اس لئے انہیں پی ٹی ایس ڈی کے خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔

گروپ کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ماضی میں متعدی بیماری کے دوران شدید بیماری کا سامنا کرنے والے تقریباً 30 فیصد مریضوں میں پی ٹی ایس ڈی کی علامات پائی گئیں اس کے علاوہ وہ ذہنی دباؤ اور اضطراب کا بھی شکار رہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More