انورمقصود نے بلال کیلئے”پیارکاروگ” لکھ ڈالا

سماء نیوز  |  Jun 30, 2020

فائل فوٹو

اسٹرنگز بینڈ کے مداحوں کیلئے اچھی خبریہ ہے کہ گلوکار بلال مقصود اپنے نئے گانے پرکام کررہے ہیں جس کے بول ان کے والد انور مقصود نے لکھے ہیں۔

انسٹاگرام پرگانے کی تیاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بلال مقصود نے لکھا ” نیا گانا تیارہورہا ہے”۔

لیجنڈری انور مقصود کے لکھے گئے اس گانے کے بول بھی بلال نے اپنے فالوورز کیلئے شیئر کیے۔

View this post on Instagram‘Ye Piyar ka roug hai’ Jo hua so hua, rehne do Kaghaz ki naao thi, behne do Tanha tanha rahon pe yun chalna Ab Kia rakkha hai yaadon mein Khamoshi ka khamoshi se kehna Ab Kia rakkha hai baton mein Ye aag hai, soug hai Ye Piyar ka roug hai Ye aag hai, soug hai Ye Piyar ka roug hai Lyrics by Anwar Maqsood #stringsonline #anwarmaqsood

A post shared by Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood) on Jun 28, 2020 at 9:26am PDT

جو ہوا سو ہواکاغذ کی ناؤ تھی بہنے دوتنہا تنہا راہوں پہ یوں چلنااب کیا رکھا ہے یادوں میںخاموشی کا خاموشی سے کہنااب کیا رکھا ہے باتوں میںیہ آگ ہے، سوگ ہےیہ پیار کا روگ ہےیہ آگ ہے،سوگ ہےیہ پیارکاروگ ہے

بلال مقصود بہترین گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ فنکار،گٹارسٹ، گیت نگار اور کمپوزر بھی ہیں اور یہ صلاحیتیں انہیں اپنے انتہائی قابل اور جانے مانے باصلاحیت گھرانے سے ملی ہے۔

گلوکار کے والد انور مقصود معروف مصنف اور ٹیلیویژن آرٹسٹ ہیں جبکہ ان کی خالاوں زہرہ نگاہ، فاطمہ ثریا بجیا اورزبیدہ طارق نے بھی اپنے اپنے شعبوں میں خوب نام کمایا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More