معروف گلوکار ہارون سادہ تقریب میں رشتہ ازداوج میں بندھ گئے

ہم نیوز  |  Jun 30, 2020

اسلام آباد: پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ہارون نے لاک ڈاؤن کے باعث سادگی سے شادی کر لی۔

ہارون نے ہنزہ کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی فروا نامی لڑکی سے شادی کی ہے، شادی کی تقریب کا اہتمام ان کے گھر میں ہی کیا گیا جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

سادگی سے منعقد کی گئی شادی کی تقریب میں ہارون نے معروف ڈیزائنر عامر عدنان کا بنایا ہوا گولڈن واسکٹ کے ساتھ سفید کُرتا پاجاما زیب تن کیا جبکہ ان کی دلہن نے ڈیزائنر وردا قطب کا بنایا ہوا گولڈن وائٹ میکسی نما فراک پہنا۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ کور پیچ‘ کی میزبان شاداب خان سے اپنی شادی سے متعلق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہارون نے بتایا کہ ہمارا اگست میں شادی کا ارادہ تھا تاہم کورونا وائرس سے بننے والی صورتحال کی وجہ سے ہم نے ایک مختصر تقریب میں سادگی سے نکاح کیا ہے۔

دلہن سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میرا قریبی دوست فروا کا کزن ہے اور اسی نے ہمارا رشتہ کرایا۔ بحیثیت دوست میں فروا کو کافی عرصے سے جانتا ہوں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فروا اتنی خاص ہیں کہ میں نے بغیر کوئی وقت ضائع کیے انہیں شادی کے لیے پرپوز کر دیا اور انہوں نے میرا پرپوزل فوراً قبول کر لیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More