راولپنڈی کے 22 علاقوں سے اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم

سماء نیوز  |  Jul 01, 2020

راولپنڈی کے 22 علاقوں سے اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سٹی کے 15 اور کینٹ کے 7 علاقوں میں 18 جون سے نافذ لاک ڈاؤن میں توسیع نہیں کی جارہی۔

راولپنڈی کے 22 علاقوں میں 18 جون سے نافذ اسمارٹ لاک ڈاؤن آج (یکم جولائی کو) ختم ہورہا ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی سٹی کے 15 اور کینٹ کے 7 علاقوں میں نافذ اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید توسیع نہیں کی جارہی۔

پنجاب میں کرونا وائرس سے اب تک 75 ہزار 501 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1727 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، صوبہ بھر میں 27 ہزار 147 مریض صحتیاب ہوچکے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی سے کرونا وائرس کے مریضوں میں کمی واقع ہورہی ہے۔

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کے دیگر 8 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تیاریاں کی جارہی ہیں، تاہم حتمی فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے 2 لاکھ 12 ہزار 514 مصدقہ کیسز اور 4 ہزار 356 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد مریض صحتیاب بھی ہوگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More