پاکستان میں جعلی لائسنز کے انکشاف، ویتنام میں تمام پاکستانی شہری پائلٹوں کو گراؤنڈ کردیا گیا

اب تک  |  Jul 01, 2020

ویتنام: (29 جون 2020) پاکستان میں جعلی لائسنز کے انکشاف کے بعد ویتنام نے تمام پاکستانی شہری پائلٹوں کو گراؤنڈ کرلیاہے۔

یورپی میڈیا کے مطابق ویتنام نے اپنی مقامی ایئرلائنز کے لیے کام کرنے والے تمام پاکستانی پائلٹ گراؤنڈ کر دیے۔ ویتنام کی سول ایوی ایشن کے مطابق یہ فیصلہ ان خدشات کے باعث کیا گیا ہے کہ بعض پاکستانی پائلٹوں کے لائسنس جعلی ہو سکتے ہیں۔

پاکستانی حکام نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے مشکوک لائسنز رکھنے والے 282پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیا ہے۔ ہوائی سفر کے بین الاقوامی ریگولیٹر ادارے آئی اے ٹی اے نے اس پر سیفٹی کنٹرول کے حوالے سے سنجیدہ خدشات کا اظہار کیا تھا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More