پیٹرول ایک بار پھر سستاہونے کا امکان

جی این این  |  Jul 01, 2020

اسلام آباد :حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کیلئے وزارت خزانہ نے ٹیکسز کی شرح میں کمی کرنے پر غور شروع کر دیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کی شرح میں کمی کیلئے وزارت خزانہ مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے ، جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں بھی کمی کی جا سکتی ہے ، اس کے علاوہ لیوی ٹیکس میں بھی کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ریونیو حاصل کرنے کیلئے کیا گیا تھا ، اب دوبارہ ٹیکسز کی شرح میں کمی کا امکان ہے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More