غمگین فلمیں دیکھنا صحت کیلئے انتہائی تباہ کن کارنیل فوڈ اینڈ برانڈ لیب کی تحقیق میں ہوشربا انکشاف

شمع نیوز  |  Jul 06, 2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آنسو بہانے پر مجبور کرنے والی یا دکھی فلمیں کئی لوگوں کو اچھی لگتی ہیں مگر یہ انسان کے جسمانی وزن کے لیے انتہائی تباہ کن ثابت ہوتی ہیں ،یہ دعویٰ ایک تحقیق کے دوران سامنے آیا ہے۔کارنیل فوڈ اینڈ برانڈ لیب کی تحقیق کے مطابق جذباتی و اداس کردینے والی فلموں کی شائقین انھیں دیکھتے ہوئے منہ زیادہ چلانا پسند کرتے ہیں اور کسی کامیڈی فلم دیکھنےوالے کی نسبت 28فیصد زیادہ خوراک اپنے پیٹ کا ایندھن بنالیتے ہیں، محققین کا کہنا ہے کہ دکھی فلمیں ان لوگوں کو کوئی بھی جلدہاتھ میں آجانے والی چیز زیادہ

کھانے پر اکساتی ہے جو توند بڑھانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔اور کھانے کا یہ جنون کم وقت میں جسم میں اتنی زیادہ کیلوریز بڑھا دیتا ہے جو کمر اور پیٹ بڑھانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے اور لوگوں کو اس کا احساس تک نہیں ہوپاتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More