پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی آنے لگی

92 نیوز  |  Jul 06, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدادمیں کمی آنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3344 کیسز اور 50 اموات ہوئیں، مجموعی کیسزکی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 818 اور مجموعی اموات 4762 تک پہنچ گئیں ، ملک بھر میں صحتیابہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 649 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے  مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار 344 نئے کیسزسامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 818 تک پہنچ گئی۔

سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مجموعی کیسز94 ہزار 528 ہیں ، پنجاب میں 81 ہزار 963 ، خیبرپختونخوا 28 ہزار 116 ، اسلام آبادمیں 13 ہزار 494  ، بلوچستان 10 ہزار 814 ،گلگت بلتستان میں 1561 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1342 ہے۔

ایک دن میں مزید 50 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحقافراد کی تعداد 4762 ہو گئی ، پنجاب میں سب سے زیادہ 1884 افراد ، سندھ میں 1526 ،خیبرپختونخوا 1028 ، بلوچستان 123  ، اسلامآباد 137  ، گلگت بلتستان 28 اور آزاد کشمیرمیں 36 افراد دم توڑ گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے پاکستان میں کورونا سے اب تکایک لاکھ 31 ہزار 649مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو گئے ہیں   ۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں 22 ہزار 271 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے  ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر 14 لاکھ 20 ہزار 623 افراد کے ٹیسٹ کئےجا چکے ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More