سروج خان نے اسلام کیوں قبول کیا تھا؟ ویڈیو وائرل

سماء نیوز  |  Jul 07, 2020

معروف بھارتی کاریوگرافر سروج خان کے اپنی زندگی میں دئیے گئے انٹرویو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اپنے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا واقعہ بیان کررہی ہیں۔

سروج خان نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہا دائرہ اسلام میں داخل ہونے سے قبل وہ خواب میں اپنی ایک مرحومہ بیٹی کو مسجد میں دیکھتیں جو خواب میں سروج خان کو بھی مسجد میں داخل ہونے کا کہتی اور مسلسل اپنے پاس بلا رہی ہوتی۔

سروج خان کے مطابق یہ خواب ان کا پیچھا نہیں چھوڑ رہا تھا اور یہی خواب اٴن کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی وجہ بھی بنا۔ تاہم 1966 میں سردار روشن خان کی شریک سفر بننے کے لیے سروج نے اسلام قبول کیا اور فلموں میں سروج خان کے نام سے کریوگرافی کرنے لگیں۔

سروج خان نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ میں ہندو تھی، میرا نام سروج کشن چند سادھو سنگھ ناگپال تھا اور ہم سندھی پنجابی ہیں۔میں 1966 اپنے شوہر سے ملی اور اٴْن کی محبت میں گرفتار ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ سردار روشن خان سے ملاقات کے بعد اپنا مذہب تبدیل کیا لیکن میں نے صرف محبت کی وجہ سے اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا بلکہ میں اسلام واقعی اسلام سے محبت کرتی ہوں۔

اسلام قبول کرنے کے حوالے انہوں نے بتایا تھا کہ مسلمان ہونے کا ارادہ کرنے کے بعد میں خود ممبئی کی سب سے بڑی جامع مسجد گئی اور اپنا مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہوگئی۔سروج خان نے بتایا کہ مجھ سے مسجد میں پوچھا گیا کہ کوئی آپ کے ساتھ مذہب تبدیل کرنے کیلئے زبردستی تو نہیں کررہا جس پر میں نے کہا کہ نہیں کسی نے زبردستی نہیں کی یہ میرا اپنا فیصلہ ہے کیونکہ میرا دل اسلام پر آیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More