دعا ہے بارشیں سب کیلئے باعثِ رحمت ہوں : شاہد آفریدی

نوائے وقت  |  Jul 07, 2020

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا مون سون کی بارشوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ دعا ہے کہ یہ بارشیں ہمارے لیے باعث رحمت ہوں نا کہ پریشانیوں کا سبب بنیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے اپنی چھوٹی بیٹی عروہ کو اٹھائے بارش سے قبل موسم کو انجوائے کرتے ایک تصویر شیئر کی۔سابق کپتان نے لکھا کہ موسم میں یک دم حیرت انگیز تبدیلی اور مون سون کی پہلی بارش کو وہ اپنی چھوٹی کے ساتھ انجوائے کررہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’امید ہے کہ شدید گرمی کے بعد بارشوں سے کراچی میں گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ہوگی۔‘ساتھ ہی دعائیہ کلمات لکھتے ہوئے سابق آل راؤنڈر نے لکھا کہ یہ بارشیں ہمارے لیے پریشانی نہیں بلکہ رحمت کا باعث بنیں۔انہوں نے مداحوں سے اپنا اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھنے کا بھی کہا۔ پاکستان کا خطے میں امن واستحکام کیلئے پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور

پاکستان کا خطے میں امن واستحکام کیلئے پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش ہوتے ہی جہاں موسم خوشگوار ہوگیا وہیں شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا متعدد سڑکوں، چورنگیوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

دوسری جانب کراچی میں بارش کےنتیجے میں کے الیکٹرک کا ترسیلی نظام جواب دے گیا، آدھے سے زیادہ شہر کو بجلی کی فراہمی پانچ گھنٹے سے زائد معطل رہی جبکہ بعض علاقوں میں رات گئے تک بحال نہ ہو سکی۔کراچی میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش جبکہ کرنٹ لگنے ، چھتیں و دیواریں گرنے اور دیگر حادثات میں 5 بچوں اور خاتون سمیت9 جاں بحق اور ایک بچی سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے دعا ہے بارشیں سب کیلئے باعثِ رحمت ہوں : شاہد آفریدی

دعا ہے بارشیں سب کیلئے باعثِ رحمت ہوں : شاہد آفریدی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More