تعمیراتی شعبے سے متعلق وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا، خوشخبری آگئی

سچ ٹی وی  |  Jul 07, 2020

حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبے سے متعلق13رکنی نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تشکیل دی گئی۔

نیشنل کورآرڈینیشن کمیٹی فار ہاوسنگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ تعمیراتی شعبے اور کم لاگت والے گھروں سے متعلق رابطہ کاری اور سہولت کاری انجام دے گی۔

چیئرمین نیاپاکستان ہاؤسنگ اینڈڈویلپمنٹ اتھارٹی کمیٹی کے کنوینئرہوں گے جبکہ ہاؤسنگ، منصوبہ بندی،خزانہ، توانائی، پیٹرولیم، قانون کے افسران، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک اورتمام چیف سیکرٹریز بھ کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

ایف بی آر 21گریڈ کا افسر، چیئرمین سی ڈی اے اور ڈپٹی چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں،کمیٹی کا اجلاس ہفتے میں 2دن ہوگا، ہاؤسنگ شعبے میں سپلائی اور جاری منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی ہاؤسنگ شعبےمیں رکاوٹوں کےتعین اور دور کرنے پر تجاویز دے گی اور شعبے کے مسائل، این اوسیز سے متلق مسائل کے حل میں مدد کرے گی جبکہ مسائل کے حل کیلئے وزارتوں کو ہدایات دے گی۔

کمیٹی منصوبوں کی متعلقہ فورمز سے منظوری لینے میں سہولت کاری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ وزارتوں اور صوبوں کے درمیان فوکل پوائنٹ کا کردار ادا کرے گی, کنوینئر ہفتے میں2 روز وزیراعظم کو منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More