پشاور میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا خطرہ

اب تک  |  Jul 07, 2020

پشاور:(07 جولائی 2020) پشاور میں نجی اسپتالوں کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث سرجیکل سوٹ گلوز اور دوسری چیزوں کو تلف کئے بغیر کھلے عام پھینکا جانے لگاہے، جس کے باعث شہر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رنگ روڑ،حیات آباد،ورسک روڑ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں سرجیکل چیزوں کو بغیر تلف کئے پھینکا جاتا ہے،جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ نجی اسپتالوں اور کلینکس میں تاحال سرجیکل سوٹ، گلوز کا تلف کرنے کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔

علاقہ مکینوں نے بھی واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رات کے اندھیرے میں لوگ سرجیکل سوٹ و دیگر چیزیں پھینک جاتے ہیں،کھلے آسمان میں رہائشی مقامات استعمال شدہ سرجیکل سامان پھینکے سے کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، تاہم ابھی تک مقامی انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More