زرداری و فریال پر فردِجرم کی کارروائی موخر

اب تک  |  Jul 07, 2020

اسلام آباد:(07 جولائی 2020)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری،رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کےجج اعظم خان نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے میگا منی لانڈرنگ اور پنک ریزیڈنسی ریفرنسز کی سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم زین ملک کی پلی بارگین کی درخواست پر کارروائی جاری ہے،کورونا کی وجہ سے پلی بارگینگ کی درخواست پر کارروائی مکمل نہیں کی جا سکی ،مزید وقت درکار ہے۔

جس پر عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی آئندہ سماعت تک موخرکردی۔۔

اس سے قبل سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظورکیا۔

بعد ازاں عدالت نے منی لانڈرنگ اورپنک ریزیڈنسی ریفرنسز کی سماعت چوبیس جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More