پنجاب میں کورونا کے 706 نئے کیسز رپورٹ، 15 افراد جان کی بازی ہار گئے

سچ ٹی وی  |  Jul 07, 2020

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 82 ہزار 669 ہو گئی۔

لاہور میں کورونا کے مزید 342، قصور میں 2، شیخوپورہ میں 6، راولپنڈی میں 83 اور جہلم میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اٹک میں 8، چکوال میں 26 اور گوجرانوالہ میں 18 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے۔

سیالکوٹ میں 15، نارووال میں 6، گجرات میں 72، حافظ آباد میں 18 اور منڈی بہاؤ الدین میں ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ ملتان میں 33، وہاڑی میں 3، فیصل آباد میں 10، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک اور رحیم یار خان میں 2 کیسز سامنے آئے۔

سرگودھا میں 2، میانوالی میں 2، خوشاب میں ایک، بہاولنگر میں 2 اور بہاولپور میں مزید 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔ لودھراں میں ایک، ڈی جی خان میں 11، اوکاڑہ میں 9، جھنگ اور خانیوال میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ بھکر میں 16 اور ساہیوال میں کورونا کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More