سابق اولمپئن شہبازسینئر کاپی آئی اے کیخلاف عدالت سے رجوع

سماء نیوز  |  Jul 09, 2020

سابق اولمپئن شہباز سینئر نے پی آئی اے سے تین سال کی تنخواہیں اور مراعات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم اور اولمپئن شہباز احمد سینئر نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا، ہائیکورٹ میں 3 سال کی تنخواہ اور مراعات لینے کیلئے درخواست دائر کردی۔

شہباز احمد سینئر کا دعویٰ ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے ستمبر 2015ء سے دسمبر 2018ء تک ان ک تنخواہ اور دیگر مراعات روک رکھی ہیں۔

ہاکی کے میراڈونا کہلائے جانے والے پاکستانی فارورڈ نے 2010ء میں ڈسٹرکٹ منیجر کے طور پر پی آئی اے کو جوائن کیا تھا۔

پٹیشن میں شہباز سینئر کا مؤقف ہے کہ پی آئی اے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے جڑے اپنے تمام ملازمین کو تنخواہیں اور مراعات باقاعدگی سے دے رہا ہے۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں ایسی کئی مثالیں ملتی ہیں۔

سابق ہاکی کپتان شہباز احمد سینئر نے پی آئی اے سے وابستگی کی وجہ سے گزشتہ سال پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More