شعیب ملک نے لائیو سیشن میں اہلیہ ثانیہ مرزا سے پوچھا : کتنے بچے چاہئے

روزنامہ خبریں  |  Jul 09, 2020

ویب ڈیسک : ہندستان کی اسٹار خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ایک سے زیادہ بچوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ انہیں کرکٹ ٹیم نہیں بنانی بلکہ انہیں اور بھی کام ہیں ۔ شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ براہ راست سیشن میں اپنے رشتے ، شادی شدہ زندگی اور اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی ، جس پر دونوں میں اختلاف نظر آیا ۔ جب شعیب نے ثانیہ سے پوچھا کہ کیا وہ ایک یا اس سے زیادہ بچے چاہتی ہیں تو ثانیہ نے جواب دیا کہ “دو ، شاید۔ اگرچہ آپ ایک کو ترجیح دیتے ہیں ۔ جس پر شعیب نے دریافت کیا کہ “5،6،7،8،9، 10 کیوں نہیں؟” ثانیہ نے جواب دیا ، “کرکٹ ٹیم نہیں بنانی ہے اور بھی کام ہیں۔”

ثانیہ نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کے بارے میں کہا کہ وہ بابر اعظم کو پسند کرتی ہیں ۔ یہ جواب دیتے ہی شعیب نے کہا کہ اس نے اپنی پسندیدہ بھابھی کسی اور کو بتایا تھا ، جس پر ثانیہ نے کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا ، جبکہ وہ ہمارے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں ۔ ہمارے گھر بھی آتے ہیں ۔ خیر یہ ان کا اپنا جواب تھا ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بابر نے سرفراز احمد کی اہلیہ کو اپنی بھابھی کہا تھا ۔ اسی سلسلے میں شعیب نے ثانیہ سے پوچھا کہ آپ ٹام کروز اور اکشے کے درمیان کس کے ساتھ شادی کرنا چاہیں گی؟ اس سوال پر ثانیہ نے اکشے کمار کا نام لیا ۔ نیز انہوں نے بتایا کہ وہ اکشے کمار کو بہت پسند کرتی ہیں ۔ میں نے ان کی فلم مہرہ کے وقت سے ہی ان سے محبت کی تھی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More