ریلوے کی بہتری کیلئے حکومت کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا، سپریم کورٹ

اب تک  |  Jul 10, 2020

اسلام آباد: (09 جولائی 2020) سپریم کورٹ نے پاکستان ریلوے خسارہ ازخود نوٹس کیس کے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کیلئے حکومت کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔

سپریم کورٹ نے آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ریلوے کو اس انداز میں نہیں چلایا جارہا ہے جیسے چلانا چاہیے۔ آئے روز ریلوے حادثات کی وجہ سے لوگوں کی جان ومال کا نقصان ہورہا ہے۔ پاکستان ریلوے کی بہتری کی کوئی صورت نظرنہیں آرہی ہے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا ہے کہ انفراسٹرکچر سمیت بظاہر ریلوے ملازمین ریلوے کا نظام چلانے کیلئے موزوں نظرنہیں آرہے۔ ریلوے کے محکمے میں اصلاح کی ضرورت ہے۔

سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ پلاننگ کمیشن ایک ماہ میں ریلوے کی بہتری سے متعلق رپورٹ جمع کرائے۔ سیکریٹری ریلوے کے مطابق ایم ایل ون کا پی سی ون منظوری کیلئے ایکنک کو بھیجا ہوا ہے۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ ایکنک ایک ماہ کے اندرمنظوری دے گی تاکہ ایم ایل ون پر کام شروع کیا جاسکے۔

سپریم کورٹ نے حکم نامے میں ہدایت کی ہے کہ سندھ حکومت کراچی سرکلر ریلوے کے راستے میں نالہ سمیت دیگر رکاوٹیں دور کرے۔ دو ہفتوں کے اندر سرکلر ریلوے کراچی سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ اور کمشنر کراچی آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More