"آیا صوفیہ" میوزیم ہے یا مسجد؟ ترک عدالت کا بڑا فیصلہ آ گیا

سچ ٹی وی  |  Jul 10, 2020

واضح رہے کہ ترکی کی اعلیٰ عدالت کونسل آف اسٹیٹ میں کیس چل رہا تھا کہ کیا آیا صوفیہ کی موجودہ حیثیت یعنی عجائب گھر کو ختم کرکے اسے مسجد میں تبدیل کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

ترکی کی کونسل آف اسٹیٹ نے اس کیس کا فیصلہ 2 جولائی کو سنانا تھا لیکن اُس دن مختصر سماعت کے بعد فیصلے کو 15 دن کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔

تاہم ، آج جمعہ کو عدالت نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے آیا صوفیہ کی میوزیم کی حیثیت ختم کر دی ہے۔

اس فیصلے کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ترکی کے مغرب اور عیسائی برادری کے ساتھ تعلقات کشیدگی ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ عمارت چھٹی صدی میں بازنطینی بادشاہ جسٹنیئن اول کے دور میں بنائی گئی تھی اور تقریباً 1000 سال تک یہ دنیا کا سب سے بڑا گرجا گھر تھی۔

1453 میں سلطنتِ عثمانیہ نے اسے ایک مسجد بنا دیا تھا لیکن 1934 میں مصطفٰی کمال اتاترک کے دور حکومت میں اسے ایک میوزیم میں تبدیل کردیا گیا اور اِس وقت یہ عمارت اقوام متحدہ کے ورلڈ ہیریٹیج فہرست میں بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ ترک کے موجودہ صدر طیب اردوان نے الیکشن مہم کے دوران آیا صوفیہ کو ایک مرتبہ مسجد بنانے کا وعدہ کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More