ابوظہبی کے تمام پرائیویٹ اسپتال کورونا فری قرار, اہم خبر آگئی

سچ ٹی وی  |  Jul 10, 2020

اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظہبی میڈیا ہاؤس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ امارت کے تمام نجی اسپتالوں میں سے کورونا کے مریض ڈسچارج ہوگئے ہیں۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ برجیل میڈیکل گروپ اور این ایم ایس ہیلتھ کیئر کے ساتھ ساتھ عین الخلیج اسپتال سمیت تمام پرائیویٹ اسپتال کورونا فری ہوگئے ہیں۔

کورونا فری ہونے کے بعد بھی امارت کے تمام نجی اسپتالوں میں خصوصی طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ مکمل ہیلتھ کیئر سروسز دیگر مریضوں کو فراہم کی جارہی ہیں۔

شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جن افراد کو سانس میں دشواری یا نظام تنفس میں مشکلات درپیش ہیں وہ امارت کے مخصوص شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی اسپتال سمیت دیگر طبی اداروں کا رخ کریں۔

قبل ازیں دبئی کے واحد فیلڈ اسپتال میں آخری کورون مریض کو ڈسچارج کر کے سینٹر کو کورونا فری قرار دیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More