پاک فضائیہ کے 11 افسران کی اعلیٰ عہدوں پر ترقی

92 نیوز  |  Jul 10, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پاک فضائیہ کے 11 افسران کی اعلیٰ عہدوں پر ترقی دیدی گئی، ایک ایئر آفیسر اور 10 افسران کو ایئروائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئروائس مارشل عامرمسعود کو ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، ترقی پانے والوں میں ایئروائس مارشل عامرراشد، ایئروائس مارشل سید فواد مسعود حاتمی شامل ہیں، ایئروائس مارشل محمد جمال، ایئروائس مارشل ظفراسلم، ایئروائس مارشل محمد سرفراز کو بھی ترقی دی گئی۔

ایئروائس مارشل کاظم حماد اور ایئروائس مارشل شکیل غضنفر بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں جن کا تعلق جی ڈی پی برانچ سے ہے، انجینئرنگ برانچ سے ایئروائس مارشل عرفان ظہیر، ایئروائس مارشل آصف مقصود کو ترقی ملی، ایئروائس مارشل محمد عامر حیات بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More