مولانا فضل الرحمان کا چوہدری شجاعت سے ملاقات کا امکان

بول نیوز  |  Jul 11, 2020

جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حکومتی اتحادی چوہدری شجاعت حیسن سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ٹیلیفونک رابطے میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ چوہدری شجاعت کی مولانا فضل الرحمان کو گجرات آنے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطے کے بعد چوہدری شجاعت اور مولانا فضل الرحمان کی جلد ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں سے مشاورت کے بعد جلد اے پی سی کا اجلس بھی جلد بلایا جائیگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جے یو آئی ایف کی جانب سے چوہدری شجاعت کے بیان پر ردعمل دیا گیا تھا۔

جے یو آئی کے حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت آدھی بات کرکے ہمیں لب کشائی پر مجبور نہ کریں اور جے یو آئی سے مذاکرات کی جو امانت چوہدری برادران کے پاس ہے وہ اس سے قوم کو آگاہ کریں۔

چوہدری شجاعت کے مولانا فضل الرحمان کےدھرنے سےمتعلق انکشافاتانہوں نے کہا ہے کہ ہماری امانت کی کیا پوزیشن ہے چوہدری برادران بتائیں کیوں کہ کی اپنی امانتیں خطرے میں نظر آرہی ہیں۔

چوہدری برادران کو ہمارے پاس بھیجنے والے کوئی اور تھے کیوں کہ حکومتی کمیٹی پرویز خٹک کی سرپرستی میں بنائی گئی تھی اور چوہدری برادران سے مذاکرات کے بعد ہی اپوزیشن کے رہنما جو پہلے ہی نیم دلی سے ہمارے ساتھ تھے مزید فاصلہ کرگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More