ازبکستان کے وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی کے نام خط ، صحتیابی کیلئے دعا

بول نیوز  |  Jul 11, 2020

‏ ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے نام خط لکھ کر صحتیابی کیلئے دعا کی۔

تفصیلات کے مطابق ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خط لکھا، جس میں انھوں نے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر پر اظہارتشویش کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی خیریت دریافت کی اور اظہارِ ہمدردی کیا۔

ازبک وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے دلی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

وزیر خارجہ نے خیریت دریافت کرنے اور جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار پر ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

وزیرخارجہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

اپنے پیغام میں شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا تھا کہ آج دوپہر بخار محسوس ہونے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا تھا کہ گھر سے ہی اپنے فرائض سرانجام دوں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More