ذیشان اور ساجد کی 8سال بعد نئے گانے کیساتھ واپسی

سماء نیوز  |  Jul 11, 2020

پشاور سے تعلق رکھنے والے ساجد غفور اور ذیشان پرویز کی آٹھ سال بعد نئے گانے کے ساتھ میوزک انڈسٹری میں واپسی ہوئی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں نئے گانے لائٹگ اپ کا لنک شیئر کرتے ہوئے انہوں نے 2004 سے ان کے ساتھ جڑے رہنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس ماہ کے آغاز میں دونوں گلوکاروں نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل رہے ہیں اور ایک نیا ٹریک لے کر آرہے ہیں۔

فلمساز اور موسیقار ذیشان پرویز نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا کہ اتنے سالوں کے بعد واپس آنا مضحکہ خیز لگتا ہے۔ ”

یاد رہے ماضی میں اس گلوکار جوڑی نے کنگ آف سیلف ، مائی ہیپی نیز ، ہیو ٹو لیٹ گو ، فری اسٹائل ڈائیونگ اور واک آن ایئر جیسے متعدد کامیاب گانے ریلیز کئے اور یہاں تک کہ کوک اسٹوڈیو کے پہلے سیزن میں بھی گلوکار کی حیثیت سے نظر آئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More