وزیراعظم بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں، تاجر تنظیمیں

اب تک  |  Jul 11, 2020

کراچی: (10 جولائی 2020) بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے صنعتکاروں کو پریشان کردیا صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کی عدم فراہمی سے برآمدی آرڈرز پورے نہیں ہو پائیں گے وزیراعظم عمران خان صورتحال کا نوٹس لیں۔

صدر کاٹی شیخ عمر ریحان کہتے ہیں کہ بجلی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ سے پیداواری عمل بری طرح متاثر ہے۔ ان حالات میں ملک کی برامدات کیسے بڑھ سکتی ہے۔

سابق صدرکراچی چیمبر زبیر موتی والا، صدر نارتھ کراچی ایسوسی ایشن نسیم اختر، جاوید بلوانی اور سلیم پاریکھ نے بھی بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سےصورتحال کافوری نوٹس لینے اور بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کا فیصلہ واپس لینے کامطالبہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More