حکومت کا وفاقی ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ اور پنشن عیدالاضحیٰ سے قبل دینے کا اعلان

اب تک  |  Jul 11, 2020

اسلام آباد: (10 جولائی 2020) وفاقی ملازمین کیلئے خوشخبری ہے کہ حکومت نے رواں ماہ کی تنخواہ اور پنشن عیدالاضحیٰ سے قبل دینے کا اعلان کردیا۔

سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہ اور پنشن 27 جولائی کو ادا کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کو آگاہ کردیا ہے۔

وزارت خزانہ نے ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل راولپنڈی کو بھی مراسلہ جاری کیا ہے اور چیف اکاؤنٹس آفیسر کو بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عید 31 جولائی یا یکم اگست کو ہونے کا امکان ہے، اس لیے عید پر رواں ماہ کی تنخواہ قبل ازوقت ادا کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More