پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی

نوائے وقت  |  Jul 11, 2020

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے کمی سے ایک لاکھ 8 ہزار 3 سو روپے ہوگئی، 10گرام سونے کی قیمت 557 روپے کمی کے بعد 92 ہزار 849 روپے ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 650 روپے کی کمی ہوگئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی 2 ڈالر کمی کے بعد 1799.49 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہو رہی ہے۔ آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 650 روپے اور 557 روپے کمی ہوئی۔حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 3 سو روپے اور دس گرام کی قیمت 92 ہزار 849 روپے ہوگئی۔ سکھر،دعا چوک کے قریب پولیس مقابلہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

سکھر،دعا چوک کے قریب پولیس مقابلہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More