کراچی: دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کا من مانا اضافہ

اب تک  |  Jul 11, 2020

کراچی: (11 جولا ئی 2020) شہر میں ڈیری فارمز مالکان نے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں دس روپے کا من مانا اضافہ کردیا، جس کے بعد شہر میں دودھ 120 روپے فی لیٹر فروخت ہونا شروع ہوگیا۔

شہر میں دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے فی لیٹر مقرر ہے، لیکن ڈیری فارمرز نے ایکس فارم قیمت بڑھا کر دکانداروں کو دودھ مہنگا فروخت کرنا شروع کردیا جس سے دودھ ریٹیل قیمت بڑھ گئی۔

کمشنر کراچی ہمیشہ کی طرح اس بار بھی دودھ کے نرخوں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگئے۔ اس سے قبل ڈیری فارمر ایسوسی ایشن نے لاک ڈاون کو جواز بناتے ہوئے دودھ کی فی لیٹر قیمت ایک سو دس روپے سے ایک سو بیس روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان کردیا، جس پر آج سے عمل درآمد شروع ہوگیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More