سربرینیکا میں مسلمانوں کی نسل کشی ہمارے دلوں میں زندہ ہے، ترک صدر

بول نیوز  |  Jul 11, 2020

ترک صدر طیب رجب اردگان نے کہا ہے کہ سربرینیکا میں مسلمانوں کی نسل کشی، شہدا کو ہم نہیں بھولے ہیں اور نہ ہی بھولیں گے۔

ترکی کے صدر کا کہنا تھا کہ سربرینیکا میں مسلمانوں کی نسل کشی کے زخم ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، ہم بوسنیائی بھائیوں کےساتھ کئے گئے ظلم کے خلاف انصاف کے حصول کی جستجو میں بوسنیا کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس جیسے واقعات کا دوبارہ سے سامنا نہ کرنے کے لیے عالمی تنظیموں سمیت ہم سب پر اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں

یاد رہے کہ یورپی ملک بوسنیا اور ہرزیگووینا میں مسلمانوں کے قتل عام کو 25 برس بیت گئے، ہزاروں افراد نے سربرینیکا میں مرنے والوں کی یاد منائی گئی۔

ترک صدر نے نسل کشی کی 25 ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ یادگاری تقریب میں ویڈیو پیغام کے ذریعے شرکت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More