اداکارہ سیمی راحیل پاکستانی شوبز انڈسٹری پر برہم

سماء نیوز  |  Jul 11, 2020

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری سے خوش نہیں ہیں ان کے خیال میں پروڈیوسرز باصلاحیت فنکاروں کو نظر انداز کررہے ہیں۔

اداکارہ سیمی راحیل نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ پروڈیوسرز صرف ان اداکاروں کی خدمات حاصل کررہے ہیں جن میں اداکاری کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔

Sad…… don’t pay actors just hire semi pretty boys and girls and promote them like hell…. #ticktock #instagram #followers #notalent #desperate #for #fame #sideline #realtalent #pakistanmediaindustry #pakistandramaindustry #productionhouses #norespectfortalent #nepotism #actors #artistsoninstagram #artistsupport

A post shared by Simiraheal (@simi_raheal_official) on Jul 10, 2020 at 8:06am PDT

واضح رہے کہ سیمی راحیل کئی دہائیوں سے پاکستانی ڈرامہ اور شوبز انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں، وہ اداکارہ مہرین راحیل اور دانیال راحیل کی والدہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More