حکومت نے تمام قومی اداروں میں اصلاحات کا پختہ عزم کررکھا ہے.وزیراطلاعات

نوائے وقت  |  Jul 11, 2020

وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکوت تمام قومی اداروں میں اصلاحات کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

وزیراطلاعات نے ہفتہ کی شام اسلام آباد میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں حزب اختلاف کی تنقید حکومت کا دھیان اسکے ترجیحی ایجنڈے سے نہیں ہٹا سکتی۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومتوں کے دوران بدعنوانی نے اداروں کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کی انسپکشن ٹیم کے چیئرمین احمد یار ہراج نے کہا کہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت انسپکشن کمیشن نے 18 ماہ کے دوران 24معاملات کی تفتیش مکمل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملات کی تفتیشی رپورٹس وزیراعظم کو بھیج دی گئی ہیں اور بدعنوانی اور خردبرد میں ملوث مجرموں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔انسپیکشن ٹیم کے چیئرمین نے کہاکہ حکومت بدعنوانی کی قیمت ادا کررہی ہے جو مختلف اداروں کے ملازمین نے کی ہے تاہم سابقہ حکومتوں نے اس پر خاموشی اختیار کررکھی تھی۔احمد یار ہراج نے کہا کہ اے جی پی آر میں اصلاحات کے بارے میں سفارشات بھی وزیراعظم کو بھیجی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو بھی اے جی پی آر کے ان ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو اپنے اثاثوں کی تفصیلات کا تخمینہ لگانے کے بعد بھی بے ضابطگیوں میں ملوث تھے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ چند ماہ کے دوران اے جی پی آر کی کارکردگی بہتر ہوگی اور اسکے نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔ سکھر،دعا چوک کے قریب پولیس مقابلہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

سکھر،دعا چوک کے قریب پولیس مقابلہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ایک سوال کے جواب میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ہم نے کرونا وائرس کی وبا سے موثرانداز میں نمٹا ہے اور کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ملک کی معیشت کی کارکردگی کے بارے میں ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہمارے اقدامات کو سراہا ہے اور قوم اس بارے میں بہت جلد خوشخبری سنے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More