کراچی: ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد رقم برآمد

اب تک  |  Jul 11, 2020

کراچی: (11 جولائی 2020) کراچی پولیس نے رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد رقم برآمد کرلی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ جمشید ٹاؤن کی حدود میں کار شو روم مین ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں شوروم کا ملازم اور اس کا بھائی ملوث پائے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق واردات کے دوران ملزمان نے 2 کروڑ 38 لاکھ روپے لوٹے تھے۔

ایسٹ پولیس نے ملزمان سے ابتدائی طور پرایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد رقم برآمد کرلی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق برآمد کی گئی رقم دونوں بھائیوں نے آپس میں تقسیم کی تھی۔

واردات کا ماسٹر مائنڈ پشاور فرار ہوگیا ہے، جس کی تلاش کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ رواں ہفتے تھانہ جمشید ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More