این کے اے ٹی آئی کےبانی چیئرمین معیزخان انتقال کرگئے

سماء نیوز  |  Jul 12, 2020

بانی اور سابق چیئرمین نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کیپٹن ریٹائرڈ معیز اے خان انتقال کر گئے۔

کیپٹن معیز ایک بہترین میرین ہونے کے ساتھ ہونے کا اعزاز رکھتے تھے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے اپنے ذاتی کاروبار کا آغاز کیا اور نارتھ کراچی میں نئے انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری قائم کی۔ انہوں نے 1974ء میں ایسوسی ایشن بنانے کیلئے کام کا آغاز کیا اور 1994ء میں نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے بانی چیئرمین بن گئے۔ نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا کی 80 فیصد فیکٹریاں برآمدات سے تعلق رکھتی ہیں۔

وہ کئی سالوں تک صنعتی علاقے کیلئے وسائل کی منصفانہ تقسیم کیلئے کوشاں رہے اور پانی کی کمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر کڑی تنقید کرتے رہے۔

ان کی نماز جنازہ اتوار 12 جولائی کو بعد نماز ظہر مدینہ مسجد بلاک بی، نارتھ ناظم آباد، عقب حیدری سپر مارکیٹ میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم کے سوگواران میں نرگس معیز خان، فیصل معیز، بیگم و عمران معیز، بیگم و وقاص معیز، بیگم و وہاج معیز اور بیگم و عتیق الرحمان و اھل خانہ اور عزیز و اقرباء شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More