نہ شاہد آفریدی نہ کرس گیل۔۔ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے لمبا چھکا کس کھلاڑی نے مارا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ہماری ویب  |  Jul 20, 2020

کرکٹ میں روزانہ ہی نئے سے نئے ریکارڈ قائم ہوتے رہے ہیں۔ کچھ ریکارڈز تو اُسی دن یا پھر اس سے اگلے دن ہی ٹوٹ جاتے ہیں جبکہ کچھ ریکارڈز ایسے ہیں جو شاید صدیوں تک نہیں ٹوٹیں گے۔ ایسے ہی ایک ریکارڈ کے بارے میں آپ ہم آپکو بتانے جارہے ہیں۔

یہ ریکارڈ دُنیا کے سب سے بڑے چھکے کا ہے۔ دوستو یہ شاہد آفریدی کا 158 میٹر کے چھکے والا ریکارڈ نہیں ہے بلکہ یہ 556 میٹر لمبا ایک چھکا ہے۔

موجودہ کرکٹ میں لمبے ترین چھکے مارنے کے لئے شاہد آفریدی، کرس گیل، یوراج سنگھ اور اے بی ڈویلیرز جیسے جارہانہ کھلاڑی مشہور ہیں لیکن وہ چھکا جس نے مارا ہے وہ ان میں کوئی نہیں ہے بلکہ وہ چھکا ساؤتھ افریقہ کے ایک کھلاڑی نے مارا تھا۔

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اتنا لمبا چھکا کیسے ہوسکتا ہے؟ گیند میں کچھ ایسا تھا یا پھر بلے میں کوئی خاص چیز موجود تھی یا پھر کوئی بے ایمانی کی گئی تھی لیکن ایسا کچھ نہیں تھا۔

سن 1901 میں جنوبی افریقہ میں ایک میچ کھیلا گیا۔ یہ میچ اولڈ وینڈیررز کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا اور جو کہ جوہانسبرگ میں موجود ہے۔ بیسٹمین کا نام جمی سنکلئیر تھا جو اپنے وقت میں ہارڈ ہٹنگ کی وجہ سے بہت زیادہ مشہور تھے۔ اُس وقت ٹی 20 یا ون ڈے کرکٹ موجود نہیں تھی لیکن اس کے باوجود بھی وہ جارہانہ بلے بازی ناصرف کرتے تھے بلکہ اسکے لئے بہت مشہور بھی تھے۔

ہوا کچھ یوں کہ بیٹسمین جمی سنکلئیر کریز پر موجود تھے کہ انہوں نے ایک زور دار چھکا لگایا، گیند اسٹیڈیم سے باہر گئی لیکن اُس وقت اسٹیڈیم کے باہر ایک کارگو ٹرین جا رہی تھی یعنی ایسی ٹرین جس پہ سامان لے جایا جاتا ہے۔ گیند سیدھی اس ٹرین کی ایک بوگی کی چھت پر جا گری۔

ایمپائرز اور کھلاڑیوں نے گراؤنڈ سے باہر آکر بہت ڈھونڈا لیکن گیند نا ملنے کی وجہ سے میچ کو ختم کرنا پڑا۔ ٹرین پورٹ الیزابیتھ کی جانب راوں دواں تھی جو کہ گراؤنڈ سے تقریبا 560 میل کے فاصلے پہ تھا۔ جیسے ہی ٹرین رکی اور خالی کی گئی تو گیند ٹرین کی ایک بوگی سے ملی جس کے بارے میں پتا چلنے پہ اُسے واپس وینڈیررز اسٹیڈیم پہنچایا گیا لیکن چونکہ گیند 2 دن بعد واپس آئی تھی اور رستے میں کہیں بھی زمین پہ نا لگی تو اس کو ریکارڈ بک میں 560 میٹر لمبا لکھا گیا اور گیند کو ایک میوزیم میں رکھ دیا گیا۔

لیکن بدقسمتی سے کچھ عرصے بعد اس میوزیم میں آگ لگی اور گیند اس میں جل کر راکھ بن گئی لیکن یہ ریکارڈ ابھی تک ریکارڈ کی کتاب میں درج ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More