انوراگ کشیپ: 'یہ کنگنا مجھ سے برداشت نہیں ہو رہی‘

بی بی سی اردو  |  Jul 21, 2020

STR/AFP via Getty Images

بالی وڈ کے معروف ہدایتکار انوراگ کشیپ نے ٹوئٹر پر اداکارہ کنگنا رناوت کے بارے میں ایک ساتھ کئی ٹوئیٹز کی ہیں۔

کنگنا گزشتہ ایک ماہ سے ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔

اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے وہ اقربا پروری اور فلم مافیا جیسے موضوعات پر اپنی رائے سوشل میڈیا اور نیوز چینلز کو انٹرویوز میں دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جہاں ایک جانب ان کی زبردست مزمت کی جاتی ہے وہیں دوسری جانب ان کا بھرپور ساتھ دینے والوں کی بھی کمی نہیں ہے۔

انوراگ کشیپ نے ٹویٹ کیا کہ 'کل کنگنا کا انٹرویو دیکھا۔ ایک دور میں میری بہت اچھی دوست ہوا کرتی تھی۔ میری ہر فلم پر آ کر میرا حوصلہ بڑھاتی تھی۔ لیکن اس نئی کنگنا کو میں نہیں جانتا۔ اور ابھی اس کا یہ خوفناک انٹرویو بھی دیکھا جو منیکرنِکا کی ریلیز کے بالکل بعد کا ہے۔'

— Anurag Kashyap (@anuragkashyap72) 20 جولائی، 2020

@anuragkashyap72 کی ٹوئٹر پر پوسٹ سے آگے جائیں

انوراگ نے دوسری ٹویٹ میں کہا 'کامیابی اور طاقت کا نشہ ہر کسی کو برابر بہکاتا ہے، چاہے وہ انسائڈر ہو یا آوٴٹسائڈر۔ ’مجھ سے سیکھیے، میرے جیسا بنیے۔‘ یہ بات میں نے 2015 سے پہلے اس کے منہ سے کبھی نہیں سنی۔ اور تب سے اب تک بات یہاں آ پہنچی ہے کہ جو میرے ساتھ نہیں ہیں وہ سب چاپلوس ہیں۔'

انوراگ نے کنگنا کے بارے میں یہ بھی ٹویٹ کیا کہ 'اپنے سبھی ڈائریکٹرز کو گالی دیتی ہے، جو ایڈٹ میں بیٹھ کر سبھی ساتھ کام کرنے والے اداکاروں کے رول کاٹتی ہے۔ اس کے پرانے ڈائریکٹرز، جو ماضی میں اسے پسند کرتے تھے، اب اس کے ساتھ کام کرنے سے دور بھاگتے ہیں۔ '

کنگنا رناوت کی طرفداری کرنے والوں کو بھی انوراگ کشیپ نے اپنے ٹویٹ میں حدف بنایا۔ انہوں نے لکھا 'کنگنا کو آئینہ نہ دکھا کر،اسے سر پر چڑھا کر، آپ اسی کو ختم کر رہے ہیں۔ مجھے اور کچھ نہیں کہنا ہے۔ کیا بکواس کر رہی ہے؟ کچھ بھی بنا سر پیر کی باتیں بول رہی ہے۔ اس سب کا خاتمہ یہیں ہوگا۔ چونکہ میں اُس کنگنا کو مانتا ہوں، یہ کنگنا مجھ سے برداشت نہیں ہو رہی ہے۔'

انوراگ کا الزام کہ لوگ کنگنا کا استعمال کر رہے ہیں

اپنی ٹویٹ میں انہون نے لکھا کہ 'میں بولوں گا کہ ٹیم کنگنا بہت ہو گیا۔ اگر یہ تمہارے گھر والوں کو بھی نہیں دکھتا، اور تمہارے دوستوں کو بھی نہیں دکھتا تو پھر ایک ہی سچ ہے کہ ہر کوئی تمہارا استعمال کر رہا ہے اور تمہارا آج اپنا کوئی نہیں ہے۔ تمہاری مرضی، مجھے جو گالی بکنی ہے بکو۔'

ٹیم کنگنا نے بھی انوراگ کو ٹوئٹر پر ہی جواب دیا۔ ٹیم کنگنا نے لکھا 'یہ مِنی مہیش بھٹ کنگنا کو بتا رہے ہیں کہ وہ فرضی لوگوں سے گھری ہوئی ہے، جو اس کا استعمال کر رہے ہیں، ملک کے مخالف اور اربن نکسل جس طرح شدت پسندوں کا تحفظ کرتے ہیں اسی طرح اب وہ مووی مافیا کی حفاظت کر رہے ہیں۔'

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More