جاوید میاں داد نے اُٹھایا لاک ڈاؤن کا بھرپور فائدہ، نئے انداز میں جلوہ گر ہوکر مداحوں کو حیران کردیا

سچ ٹی وی  |  Jul 26, 2020

اپنے دور کےعظیم بیٹسمین نےجدید طرز کے قومی کپڑوں کا بوتیک کھول لیا جس کے بعد تجارتی مرکز طارق روڈ کی کرتا گلی توجہ کا مرکز بن گئی اور جاوید میاں داد کی طرف پیش کردہ کپڑے فروخت ہونے لگے۔

دکان میں قومی لباس، کرتے اور مختلف ڈیزائن کی واسکٹ بھی دستیاب ہیں۔

لوگوں میں قومی ستارہ کی شناخت کے حامل کرتے مقبولیت پا رہے ہیں، خوشنما رنگوں والا معیاری کپڑا بھی فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

دریں اثنا جاوید میاں داد ملبوسات آن لائن بھی فروخت کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More