اسلامی تاریخ میں پہلی بار حجاج اکرام کے لیے ایک ہی میقات۔۔۔ یہ میقات کہاں واقع ہے؟ اور اس کا نام کیا ہے؟

ہماری ویب  |  Jul 30, 2020

کورونا وائرس کی پھیلتی وبا کے سبب اس سال سعودی حکومت کی جانب سے حج عازمین کے لیے کچھ ایس او پیز مقرر کی گئی ہیں جس پر عمل کرتے ہوئے وہ حج ادا کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس سال اسلامی تاریخ میں پہلی بار حج کی نیت سے مکہ مکرمہ میں داخلے کا اہتمام ایک ہی میقات سے کیا گیا ہے۔ میقات ایک اصطلاح ہے جس کا مطلب وہ حد ہے جہاں سے عازمین کو حج یا عمرہ کی نیت سے لازمی طور پر احرام کی حالت میں گزرنا ہوتا ہے۔

چونکہ عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اس وجہ سے جہاں محدود پیمانے پر عازمین کو حج بیت اللہ کی اجازت دی گئی ہے وہیں حج کے ارکان کے حوالے سے ہونے والے اقدامات تاریخ کا حصہ بن رہے ہیں۔

اس سال عازمین حج کو صرف ایک ہی میقات سے گزرنا ہوگا۔ یہ میقات قرن المنازل مکہ مکرمہ کا قریبی میقات ہے۔ یہ میقات طائف کے قریبی علاقے السیل الکبیر میں واقع ہے اور اس میقات کا نام قرن المنازل ہے۔

یاد رہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم نے حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے دنیا کے مختلف علاقوں سے آنے والوں کے لیے چار میقات متعین کی تھیں۔

تاہم پانچویں میقات کے بارے میں کچھ جگہوں پر وضاحت ملتی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانچویں میقات کا بھی تعین کیا تھا لیکن بعض روایات میں پانچویں میقات کا انتخاب اسلام کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More