پی ٹی اے کا پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

جی این این  |  Jul 30, 2020

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی اے نے والدین اور عوامی شکایات پر پیکا ایکٹ کے تحت تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ جی این این کے مطابق علی خان جدون کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں اراکین نے پب جی پر پابندی کا معاملہ اٹھا دیا، حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے کہا عدالت نے بپ جی سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ دیالیکن پی ٹی اے نے پابندی برقرار رکھی ہے۔ تاہم اس پر پی ٹی اے حکام نے کمیٹی کوبتایا ہائیکورٹ میں پب جی کے نمائندے نے پریس ریلیز کے ذریعے پابندی کا معاملہ اٹھایا جس پر ہائیکورٹ نے فریقین کو سن کر دوبارہ فیصلہ جاری کرنے کا حکم دیا۔حکام کے مطابق عدالت عالیہ نے پی ٹی اے کو یکم جولائی کی پابندی کے حکمنامے کی تفصیلات جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More