پانی کے ذریعے اس نوجوان نے 27 کلو وزن کیسے کم کیا؟ جانیں

ہماری ویب  |  Jul 31, 2020

زندگی میں کسی چیز سے جان چھوٹے یا نہ چھوٹے موٹاپے سے نجات حاصل بہت مشکل کام ہے لیکن اگر موٹاپا آپ کی کمزوری بن جائے تو شاید آپ اس سے قابو پانے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق: بھارت میں 31سالہ میانک گپتا نے صرف پانی کے ذریعے ہی اپنے وزن میں 27 کلوگرام تک کمی کی ہے۔

اس نے بتایا کہ : میرا وزن 115 کلوگرام تک بڑھ گیا تھا یہاں تک کہ گھر کی سڑھیاں چڑھنے سے بھی میرا سانس پھول جاتا تھا۔ اس کے لیئے میں نے صرف اپنی خوراک میں کچھ تبدیلیاں کیں، ورزش شروع کردی اور ساتھ ہی ایک دن میں 5 لیٹر پانی پینا شروع کر دیا۔ اور اس طرح صرف 4 مہینے میں اپنا وزن 27کلوگرام تک کم کر لیا۔

اس کے علاوہ ناشتے میں 4انڈوں کی سفیدی، ایک پورے انڈے کا آملیٹ اور دو سلائس اور دودھ کا ایک گلاس جبکہ دوپہر میں روٹی، دال، کچی سبزیاں جبکہ رات کے وقت پنیر، ایک باﺅل دال یا کوئی بھی سبزی، سلاد اور چاول استعمال کرتا تھا۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا وزن بھی اسی طرح تیزی سے کم ہو تو آسانی کے ساتھ آپ اس ڈائیٹ پلان پر عمل درآمد کریں اور سمارٹ ہوجائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More