یہ اب ڈراموں میں کام نہیں کرتیں! پاکستان کی وہ 5 اداکارائیں کون سی ہیں جنہوں نے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو چھوڑ دیا؟

ہماری ویب  |  Jul 31, 2020

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکاراؤں کی صلاحیتوں سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، یہ اپنی اداکاری سے اپنے مداح بنانا خوب جانتی ہیں لیکن مداح اس وقت کافی افسردہ ہو جاتے ہیں جب کسی بھی اداکارہ کے حوالے سے خبر ملے کہ اب وہ مزید شوبز انڈسٹری کا حصہ نہیں رہیں۔

آج ہم آپ کو ان 5 پاکستانی اداکاراؤں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے اپنی شادی کے بعد شوبز کو ہمیشہ کے لیے خیرآباد کہہ دیا۔

1) عائشہ خان

عائشہ خان جو کہ اب عائشہ عقبیٰ ملک ہو چکی ہیں، یہ پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی مشہور ترین اداکارہ ہیں۔ ان کے ہزاروں مداح ہیں جو ان سے بہت محبت کرتے ہیں تاہم ان کی کچھ سال قبل شادی ہوئی اور انہوں نے یہ اعلان کیا کہ یہ شوبز میں اب مزید کام نہیں کریں گی۔ مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں یہ خبر سن کر کافی افسردہ ہوئے۔

2) نیمل خاور خان

نیمل خاور خان کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو بہت کم عرصے میں اپنی پہچان بنا لیتے ہیں، انہوں نے ایک ڈرامہ سیریل انا کیا جس سے انہیں بے پناہ شہرت حاصل ہوئی، لوگوں نے ان کی اداکاری اور ان کے نبھائے گئے کرادر کو خوب سراہا۔ نیمل کی شادی اداکار حمزہ علی عباسی سے ہوئی جو خود بھی شوبز کی دنیا چھوڑ چکے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں، نیمل کے بارے میں جب مداحوں کو پتہ چلا کہ وہ انہیں مزید اپنی ٹی وی اسکرین پر نہیں دیکھ سکیں گے، تو وہ کافی افسردہ ہوئے۔

3) صنم چوہدری

صنم چوہدری ایک اور پاکستانی نامور اداکارہ ہیں، ان کی اداکاری بھی بہترین ہوتی ہے۔ ان کی کچھ ماہ قبل شادی ہوئی اور انہوں نے بھی شوبز انڈسٹری کو ہمیشہ کے لیے خیرآباد کہہ دیا۔ اب یہ بیرونِ ملک مقیم ہیں۔

4) اریج فاطمہ

اریج فاطمہ بھی پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ ہیں، انہوں نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کی ہے، یہ بھی شادی کے بعد امریکہ شفٹ ہوگئیں اور ڈرامہ انڈسٹری مکمل طور پر چھوڑ دی۔

5) ثناء سرفراز

ثناء سرفراز پاکستانی اداکارہ و ماڈل ہیں، انہوں نے مشہور ڈرامہ زندگی گلزار ہے میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، یہ بھی شادی کے بعد اب ملک سے باہر جا چکی ہیں اور انہوں نے شوبز انڈسٹری چھوڑ دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More