دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ایک کروڑ 77 لاکھ سے زائد افراد متاثر

ہم نیوز  |  Aug 01, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 6 لاکھ 82 ہزار 999 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 77 لاکھ 58 ہزار 802 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک کروڑ 11 لاکھ 61 ہزار 510 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 47 لاکھ 5 ہزار 889 ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 747 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس کے اثرات صحتیاب ہونے بعد بھی ختم نہیں ہوتے، برطانوی ڈاکٹرز

برازیل میں 26 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 92 ہزار 568 اموات ہوئی ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 16 لاکھ 97 ہزار سے زائد ہے اور 36 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں کورونا سے 8 لاکھ 39 ہزار 981 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 963 ہو گئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار ہو گئی ہے جبکہ 4 لاکھ 93  ہزار 183 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہزار 21 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 7 ہزار سے زائد ہے۔

میکسیکو میں چار لاکھ 24 ہزار 637 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 46 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 9 ہزار 457 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 445 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 119 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 3 ہزار 181 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More