ترک صدر نے ڈاکٹر عارف علوی کو ترکی کے دورے کی دعوت دے دی

بول نیوز  |  Aug 01, 2020

صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدر اردگان کے کشمیر پر پرزور اور واضح موقف پر اُن کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ ترک صدر نے ڈاکٹر عارف علوی کو ترکی کے دورے کی دعوت بھی دے دی ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ٹیلیفون رابطہ کیا اورعیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی صدر عارف علوی نے بھی صدر اردگان کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس سال عیدالاضحی مشکل حالات میں منائی جا رہی ہے اور دنیا کو کئی چیلنجز درپیش ہیں کوویڈ-19 نے عالمی معیشت کو بری طرح سے متاثر کیا ہے۔

وزیراعظم سے ترک صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، اہم ایشوز پر گفتگوصدر مملکت نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کو کوویڈ- 19 کے خلاف جنگ میں معاونت فراہم کرنے اور ترکی کے رہنما کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان اور ترکی میں کورونا کے کیسز کی تعداد میں کمی خوش آئند ہے۔

صدر مملکت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدر اردگان کے کشمیر پر پرزور اور واضح موقف پر اُن کا شکریہ ادا کیا جبکہ انہوں نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی حالت زار پر روشنی ڈالی۔

صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی مسلمان خوف اور امتیازی سلوک کے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں اُمید ہے کہ ترکی کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنی اصولی آواز اٹھائے گامشکل حالات میں بھی قابض حکومتیں فلسطین اور کشمیر میں اپنا ظلم و جبر جاری رکھے ہوئے ہیں پاکستان ترکی کے ملکی مفادات پر مستقل حمایت اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پالیسی جاری رکھے گا۔

ترک صدر نے ڈاکٹر عارف علوی کو کورونا وبا کے خاتمے پر ترکی کے دورے کی دعوت دی جبکہ صدر ڈاکٹر علوی کی صدر رجب طیب ایردوان کو آیا صوفیہ کے نماز کیلئے دوبارہ کھلنے پر مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More