آئی فون صارفین کے لیے بُری خبر

بول نیوز  |  Aug 02, 2020

اپیل کمپنی کی جانب سے آئی فون صارفین کے لیے بُری خبر سامنے آگئی۔

امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی اپیل نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال کے نئے  ماڈل کی لانچنگ مقررہ وقت پر نہیں ہوسکے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایپل کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر لوسا مائستری کا کہنا تھا کہ ہم ہر سال ستمبر کے آخری میں اپنا نیا ماڈل متعارف کراتے تھے مگر کرونا کی وجہ سے اب صورت حال خراب ہوگئی ہے جس کی وجہ سے نئے ماڈل کو سامنے لانے میں وقت لگے گا۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر لوسا مائستری کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر کمپنی کو اس بات کا اندازہ تھا کہ نیا ماڈل ستمبر کے آخر میں متعارف نہیں کرایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کی لانچنگ میں کچھ ہفتوں کی تاخیر ہوگی۔

دوسری جانب آئی فون انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ نئے ماڈل کی تیاری میں ستمبر کے بعد بھی مزید ایک ماہ کی تاخیر ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ کرونا وبا کے بعد آئی فون نے دنیا بھر میں اپنے آؤٹ لیٹس بند کردیے تھے اور تکنیکی ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

واضح رہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں معاشی سرگرمیاں اثر انداز ہوئی ہیں،  جس کی وجہ سے  اسمارٹ فون سمیت دیگر پیداواری صنعتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More