طاقت ہر مسئلے کا حل نہیں ہوتی ہے، احسن اقبال

بول نیوز  |  Aug 02, 2020

پاکستان مسلم لیگ ن کےرکن میاں احسن اقبال نے کہا ہے کہ  ظاقت ہی ہر مسئلے کا حل نہیں ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ  بلوچستان اور سابقہ قبائلی علاقوں میں جن سیاسی ،سماجی اور اقتصادی اصلاحات کی ضرورت ہے ان پر کوئی توجہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی داخلی سلامتی پر کوئی پالیسی نہیں نتیجتا” وہ کامیابیاں جو آپریشن عضب اور ردالفساد سے حاصل کی گئیں تھیں وہ خطرے میں پڑھ سکتی ہیں۔

PTI حکومت کی داخلی سلامتی پر کوئی پالیسی نہیں نتیجتا” وہ کامیابیاں جو آپریشن عضب اور ردالفساد سے حاصل کی گئیں تھیں وہ خطرے میں پڑھ سکتی ہیں-بلوچستان اور سابقہ قبائلی علاقوں میں جن سیاسی ،سماجی اور اقتصادی اصلاحات کی ضرورت ہے ان پر کوئی توجہ نہیں- طاقت ہر مسئلہ کا حل نہیں ہو سکتی-

— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) August 1, 2020

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More